علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا
علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا

ٹی ایل پی سےمعاہدہ آئین و قانون کےمطابق ہوا ہے,وفاقی وزیرعلی محمد خان

وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان  سے جو بھی معاہدہ ہوا، آئین و قانون کے مطابق ہوا ہے۔

اس حوالے سے  وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ جب بھی بلائے گی میں پیش ہوں گا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی سے معاہدہ آئین اور قانون کے مطابق ہوا، اُسے پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ جو بھی سرگرمی کرے، آئین و قانون کے اندر کرے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹی ایل پی سے معاہدے کے پیچھے کھڑے رہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔