پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو  شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا
پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو  شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا

کراچی: پیشی پرآئےہوئےملزم نےتیز دھارآلےسےاپناگلا کاٹ لیا

ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

اس حوالے سےریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت میں آنے والے عبداللہ نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سےوکلا کا کہنا ہےکہ  ملزم نے واش روم میں جا کر تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹا جسے وکلا کی مداخلت کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو  شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔