اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ہے کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان وزیرخارجہ اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Pakistan has always stood with the Afghan ppl in their hour of need. We have assured Afghan acting FM Amir Khan Muttaqi & his delegation we will provide all possible humanitarian aid to Afghanistan. We are sending essential food items, emergency medical supplies & winter shelters
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 11, 2021