تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا
تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا

ناظم جوکھیوکیس،ملزمان کامقتول کاموبائل فون کنویں میں پھینکنےکااعتراف

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
اس حوالے سےناظم جوکھیو قتل کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دو ملزمان نے ناظم جوکھیو کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے، میمن گوٹھ میں 50 سے 60 فٹ گہرا یہ کنواں کئی سال سے خشک ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کنویں میں کچرا ڈال کر جلاتے ہیں، غیر معمولی تپش کی وجہ سے کنویں میں موبائل فون نہیں ڈھونڈا جا سکا تاہم لوگوں کو کچرا جلانے سے روک دیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس بھی زیر حراست ہیں۔