پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس حوالے سے نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
اس موقع پرمولانا فضل الرحمٰن نے لاہور جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔