وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشترکا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے،4 کروڑافراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشترنے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو یر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔