اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا وائرس کے مزید 240 کیسز سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 240 کیسز سامنے آئے، مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 298 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 73 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 612 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار876 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 791 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 28 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 466 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 25 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 73 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 603 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 903 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 978 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 122 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 798 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 339 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 948 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 512 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 400 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 358 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 401 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔