کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

استاد کے تشدد سے مدرسے کاطالب علم جاں بحق

لاہورکے علاقے بادامی باغ میں مدرسے کا 14 سالہ طالب علم استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ حمزہ کے گھر والوں نے بتایا کہ حمزہ مقامی مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا جہاں استاد نے 3 روز قبل اس پر تشدد کیا اوراسے مرغا بنائے رکھا، طبعیت خراب ہونے کے باعث حمزہ 14 نومبر کی شام دم توڑ گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمزہ نے مدرسے کے استاد اور دیگر کے خلاف تشدد کی شکایت کی تھی۔مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ مدرسے کے استاد محمد ماجد نے بیٹے حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پولیس نے مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم محمد ماجد سمیت دو اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔