جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی۔تاجر

کراچی:کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں نے کہا کہ مارکیٹ میں آگ سےمتاثرہ دکانوں کی تعداد 500 ہے، 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا،کیمیکل ڈال کر مارکیٹ میں آگ لگائی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ کوآپریٹو مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی جس سے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے ہے۔