شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اربوں روپے کی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں ملوث شرجیل میمن کو حکومت سندھ نے دبئی میں آج سے شروع ہونے والی نمائش کے لیے اپنا فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔

بطور فوکل پرسن بیرن ملک جانے کے لیے شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی جو منظورکرلی گئی۔عدالت نے شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔