اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)
اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے لیےریلیف کوترجیح دے رہی ہے اورعوام پرپڑنے والے بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھیں۔