مارکیٹیں اور بازار رات 10 بجے تک کھلےرہیں گے۔فائل فوٹو
مارکیٹیں اور بازار رات 10 بجے تک کھلےرہیں گے۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ بھر میں انڈور تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اورآؤٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار افراد شرکت کرسکیں گے جب کہ  انڈوراورآؤٹ دورتقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جاسکےگا تاہم مارکیٹیں اور بازار رات 10 بجے تک کھلےرہیں گے۔