عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو
عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو

ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔ عامر لیاقت

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں ،لائے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی مین حکومتی بلز کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں شرکت کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔

عامر لیاقت حسین سے صحافی  نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔