خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو
خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو

انتخابی اصلاحات بل منظوری ۔بلاول بھٹو کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ جناب سپیکر شائد آپ آج زبردستی انتخابی اصلاحات کے قوانین منظورکرالیں لیکن ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکراورحکومت آج سے آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنا رہے ہیں ،

حکومت اپوزیشن اورعوام کودھوکہ دےرہی ہے،اس قانون سازی پر سب کواعتراض ہے،جو الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ انہیں آئین دیتا ہے،یہ اختیار آپ الیکشن کمیشن سے اٹھاکر اپنے نمائندوں کو دینا چاہتے ہیں، ہم آج بھی بیٹھنا چاہتے ہیں ،آپ کو قانون سازی کرنے میں کیا جلدی ہے،ہم آپ سے درخواست کررہے ہیں کہ آپ اپنے تحریری بات پر قائم رہیں،حکومت نے زبردستی انتخابی قوانین منظورکرائے تو عدالت جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نےآپ کےپاس وفدبھیج کرقانون سازی کےطریقہ کارپراعتراض کیا،حکومت نےیکطرفہ انتخابی اصلاحات کی کوشش کی،حکومت آرڈیننس کی ذریعےانتخابی اصلاحات کی کوشش کرتی ہے، حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر اود دے رہی ہے ،اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے، اس جرم میں آپ کےعہدےاوردفترکوشریک نہیں ہوناچاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قانون سازی کرنی ہے تو پٹرول کی قیمت کم کریں ، گیس کی قیمت کم کریں ، عوام اس حکومت کی تاریخی مہنگائی بھگت رہی ہے اس سے متعلق قانون سازی کریں ہم آپ کی حمایت کریں گے  مگر بھارتی جاسوس کو این آر دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی دی جاسکتی ہے مگر یہ کیسےہوسکتاہےکہ ووٹ کیلیفورنیاسےکاسٹ ہواورسبی سےنکلے،  پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جواب دہ ہونا چاہیے،الیکشن سے پہلے متنازع مردم شماری سے متعلق بتایاجائے ۔