وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12سال کی بچی کی لاش ملنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بچی کو قتل کرنے والا اس کا سگا باپ نکلا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ بچی کو قتل کرنے والا اس کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگا باپ نکلا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حراست میں ہے، اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پرواردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے بھی برآمد کرلیے گئے۔
اس سے قبل بچی کے والد واجد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ اتوار صبح گولڑہ دربار پر نیند سے اٹھا تو بچی غائب تھی، بچی کی لاش سے متعلق سندھ پولیس میں ملازم بھائی نے کال کر کے اطلاع دی۔