سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع  کرائے
سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع  کرائے

سرکاری اراضی پرتجاوزات کوختم کرایا جائے۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پرتجاوزات کوختم کرایا جائے،صوبائی حکومتیں تجاوزات کےلیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ، کنسٹریکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا،سروے جنرل آف پاکستان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اراضی کی 88 فیصد میپنگ مکمل کرلی گئی ہے،تاحال مکمل میپنگ سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پرتجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ان تجاوزات کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے،سب سے زیادہ تجاوزات جنگلات کی اراضی پر بنائی گئی ہیں۔واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایوی ایشن اور ریلوے کی زمینوں پر بھی  تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے سروے آف پاکستان کی میپنگ پر ستائش اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے آف پاکستان کے ساتھ دو مہینوں میں تصدیق کے عمل کو مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تجاوزات کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی موثر پیروی کریں۔