سرگودھا:علم حاصل کرنے کے لیے عمرکی کوئی قيد نہيں ہوتی اس کا عملی ثبوت سرگودھا کی 70 سالہ بشيراں بی بی ہیں جنہوں نے حکومت کے خصوصی تعليمی مرکز ميں داخلہ لے لیا ہے۔
بشیراں بی بی کی علم سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نہ صرف اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں بلکہ روزانہ ڈیڑھ کلومیٹر چل کر اسکول جاتی ہیں۔
سرگودھا میں حال ہی میں کھلنے والے اس پہلے نان فارمل ايجوکيشن سينٹر میں بشیراں بی بی کے علاوہ 7 سال یا اس سے زائد عمرکے بچوں نے بھی پڑھنا شروع کیا ہے جو اب تک علم کے حصول سے محروم تھے۔
بشیراں بی بی کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا جس کا موقع انہیں اب ملا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں بستہ ملا ہے اور وہ پڑھ رہی ہیں ‘اے فار ایپل’ پڑ رہی ہیں۔