اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے فری اینڈ فئیرالیکشن نیٹ ورک(فافن) کے سابق سربراہ کی جانب سے تنظیم پر فنڈنگ کے الزامات پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، میں نے اکنامک افیئرز ڈویژن اور وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اورقانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے’۔
فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے فافن کی مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کئے ہیں میں نے اکنامک افئرز ڈویژن اور FIA کو ہدایتی کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اور قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 20, 2021
واضح رہے کہ فافن کی جانب سے چند روز قبل سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی فنڈنگ اور پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔