لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔فائل فوٹو
لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔فائل فوٹو

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآ گیا

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآ گیا۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورآج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ بیجنگ کا ائیر کوالٹی انڈکس 277 اور نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈکس 252 ہے، فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 581 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ 484، فنجا ہاؤس 449، ماڈل ٹاؤن440، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 440، ٹاؤن شپ414 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔