38نئے کیسزرپورٹ

پاکستان میں کرونا کی شرح نچلی سطح پرآ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پرآ گئی ،گزشتہ24گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ملک میں جاری کرونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد عالمی وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار659 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار19 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 313 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.78 رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 54 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار900 تک پہنچ گئی ہے۔