پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے۔فائل فوٹو

 عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام شادیوں کی لسٹ آ جائے تو تب ان کو ایسوسی ایشن میں عہدہ دیدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بنائوں گا اورآصف علئ زرداری چئیرمین پہلے سے موجود ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پرکبھی رابطہ نہیں ہوا،  صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے۔  دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں۔ ہمارا کسی سے سیاسی اتحاد نہیں سماجی اتحاد ہے، حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 19 کیسز ہیں،بہادری سے مقابلہ کروں گا، یہ الیکشن نہیں، لاہورکی گلیوں میں لوگوں کو آگاہی دوں گا۔