وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے ایک اور قانون منظور کرنے کی ہداہت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظورکرایا جائے، اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وزیر بلدیات نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان میاں محمود الرشید کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے۔ وزیراعظم نے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے متعلق تقریبات کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔