اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

گھی اورآئل قیمتوں میں اضافے پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم آ گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو گھی اورآئل قیمتوں میں اضافے سے متعلق انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گھی اور آئل قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

وکیل نے کہا کہ وزیراعظم پورٹل پراشیا کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت آئی ۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاحکم معطل کر رہے ہیں،کمیشن انکوائری کرے،کمیشن اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملزکیخلاف انکوائری کرے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں چندخامیاں ہیں،وضاحت کی ضرورت ہے۔