لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاورکی کمان سنبھال لی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاورکی کمان سنبھال لی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیض حمید نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی آئی ایس آئی تھے، وہ تقریبا اڑھائی سال سے زیادہ عرصہ تک اس عہدے پر فائز رہے، اب ان کی جگہ سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان سپرد کی ،کمان تبدیلی کی تقریب کورہیڈکوارٹرزپشاورمیں ہوئی۔