غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو
غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان مستعفی ہو گئے

لاہور:وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ اپنا استعفیٰ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر رہا ہوں  ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں اپنے نیوز چینل سما نیوز کے حوالے سے قائل کیا ہے،غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا میں بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔‘‘

عبدالعلیم خان نے کہا کہ  آج وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے ، میں ممنون ہوں کہ انہوں نے میری گزارش قبول فرمائی جس کے بعد استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج رہا ہوں ۔