اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نوازاور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر تنقید سے پٹیشنر کی دل آزاری ہوئی،سابق چیف جسٹس پاکستان پر انفرادی حیثیت میں تنقید کی گئی،یہ توہین عدالت کا جرم نہیں بنتا۔

عدالت ایک فیصلے میں کہہ چکی کہ ججز قانون سے بالاتر نہیں اور جوابدہ ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد جج بینچ کا حصہ نہیں رہتےاوران کادرجہ عام شہری کاہوتا ہے،بطور شہری ان کے پاس دادرسی کے متبادل فورم موجود ہیں۔

ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ توہین عدالت کے اختیارکا استعمال صرف اسی صورت جائز ہے جب وہ عوامی مفاد میں ہو۔

اس سے قبل ہوئی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتکِ عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے، ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی، بے شک ریٹائر ہونے والا چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔