کوٹ ادو:خاتون سےمبینہ زیادتی،4پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج
متاثرہ خاندان نے کوٹ ادو میں رشتے دار خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے
مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے پر اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کاکہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے کوٹ ادو میں رشتے دار خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو اے ایس آئی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنےکو کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساتھ چلنے سے انکار کیا تو اے ایس آئی اور اُس کے 3 ساتھیوں نے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔