جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگائے
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگائے

نگارجوہرپہلی تھری اسٹارخاتون جنرل بن گئیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی تھری اسٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

اس حوالے سےجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کےتحفظ اوربہبود کےلیے پر عزم ہیں، تھری اسٹار خاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے جبکہ چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں۔