کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی
کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی

پی آئی اےانتظامیہ نےسعودی عرب کےلیےفضائی آپریشن وسیع کردیا

پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا ہے۔پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں آپریٹ کی جائینگی۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پروازیں سعودی شہروں جدہ،ریاض،دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائینگی۔پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان اور پشاور سے روانہ ہونگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائن کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھی۔یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔