راجن پور:9 سالہ بچی کوتیزدھارآلےسےگلاکاٹ کرقتل کرنےوالاملزم گرفتار

سونےکی بالیوں کےلالچ میں 9 سالہ بچی کو تیز دھار  آلے سےگلا کاٹ کر قتل کرنےوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

راجن پور کے علاقے محمد پور میں چند روز قبل 9 سالہ بچی شہناز بی بی کوتیز دھار آلے سے قتل کیاگیا تھا،پولیس کوجس کی  بوری بند لاش ملی تھی۔

اس حوالے سے پولیس نےابتدائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ محمدپور میں قتل کا مقدمہ درج کیاتھا۔

اس حوالے سے ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ بچی کے قاتل کو ٹریس کر لیا گیا ہے، قاتل رزاق نامی شخص بچی کا قریبی رشتہ دار ہے،پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔