کراچی:الیکٹرانک مارکیٹ کےتاجرکےاغواء کامرکزی ملزم گرفتار

دیگر ملزمان رقم لے کر کوئٹہ فرار ہوگئے ہیں

               
November 29, 2021 · اہم خبریں, قومی

الیکٹرانکس مارکیٹ کراچی  کے تاجر کے اغواء  کا مرکزی ملزم گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا، تاجر کو 10 روز قبل اغواء کے بعد51 لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑا گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم امام الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان رقم لے کر کوئٹہ فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم مغوی کا دوست تھا اور اسے زمین دلوانے کے بہانے بلوایا تھا، واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔