ایل این جی ریفرنس ختم نہیں ہوگا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:نئے آرڈیننس کے تحت ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے احتساب عدالت نے  ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا ، فیصلے میں  کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کی بنیاد پرایل این جی ریفرنس ختم نہیں ہو سکتا ۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں ۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے لہٰذا نیب ایل این جی ریفرنس میں ٹرائل کو جاری رکھے ۔جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہا کہ  نیب آئندہ سماعت پرگواہ پیش کرے ۔