عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو

 ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے۔ فرخ حبیب

اسلام آباد:وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے ،  ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے، تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا ہے ۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ایم این اے علی نواز اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے، ماضی میں سرکاری اراضی پر قبضے کرایے گئے ، تین ہزار ارب روپے کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ،  صرف اسلام آباد میں  پانچ سو ارب روپے کی اراضی پر تجاوزات ہیں ، ملک بھر میں 5500 ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ ہے ۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سرکاری اراضی پر قبضے کراتی ہیں، کراچی کا نسلہ ٹاور زندہ مثال ہے ، ہم نے جنگلات کی پانچ ہزار دو سو کنال اراضی واگزارکرائی ،غیرقانونی قابضین پر ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اسلام اباد کیلیے کچھ نہیں کیا ، ہم نے اسلام آباد میں  میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں ، دیہات کی ترقی کیلیے  خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔