قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو
 قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے اضافہ

کراچی:ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ۔ 10 گرام سونے کی قدر 178 روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہے۔

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96 ہزار 508 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1786 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔