ایف آئی اے کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ کی سہولت فراہمی کے احکامات جاری.
انٹرن شپ کی سہولت کراچی،اسلام آباد سمیت گیارہ شہروں کے نوجوانوں کو دستیاب ہو گی انٹرن شپ انٹرپول،اںٹلکچول پراپرٹی رائٹس،اکنامک افئیر،سائبرکرائم سمیت 10 شعبوں کے لئے ہے .
ایم فل،پی ایچ ڈی،ماسٹرز،بی ایس انجیئنرنگ،بی ای اور ایل ایل بی طلبا انٹرن شپ کے اہل ہونگے.
اہل طلبا کا حتمی تعین ڈائریکٹرریسرچ اینڈاینالائز کی سربراہی میں 3 رکنی بورڈ کرے گا،احکامات منتخب مرد وخواتین کے لئے 2 ماہ پرمبنی بلامعاوضہ انٹرن شپ کا آغاز 3 جنوری سے ہوگا.