پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کو ہجوم کے ذریعے قتل کروانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم فرحان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم فرحان کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیاہے۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور اُسے آگ لگادی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کئے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔