راؤ سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی
راؤ سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی

سیالکوٹ:فیکٹری منیجرکوقتل کروانےوالامرکزی ملزم گرفتار

پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کو ہجوم کے ذریعے قتل کروانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم فرحان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم فرحان کو ویڈیو میں فیکٹری منیجر پر تشدد کرتے اور لوگوں کو اشتعال دلاتے دیکھا گیاہے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ کی نجی فیکٹری میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور اُسے آگ لگادی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کئے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔