ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں
ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں

ایف آئی اےکی کاروائی،جعلی موبائل سِمزرجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت8 افراد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کے سائبرکرائم ونگ نے سکھر اور گھوٹکی میں جعلی موبائل سِمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سےایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ نادرا ملازمین بھی جعلی سمز  رجسٹریشن کے دھندے میں ملوث پائےگئےہیں، ملزمان نادراکےفارمز کا اسکرین شاٹ لےکر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز ، سمز اور  لیپ ٹاپ برآمد کرلیے،  اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔