پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو
پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو

کراچی میں کارپرفائرنگ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فائرنگ زخمی

کراچی:گلستان جوہر میں کارپرفائرنگ سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو جلال بچلانی زخمی ہوگئے۔

گلستان جوہر پرفیوم چوک پر فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، واقعہ کےبعد جلال بچلانی خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق جلال بچلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فائرنگ کرنے والے 2 افراد تھے، پانی لینے کے لیے جیسے ہی رکا 2 لڑکے آگئے، میں نے موبائل فون ان کے طرف پھینک دیا تاہم انہوں نے موبائل فون واپس میری طرف اچھال دیا اور فائرنگ کر دی، ملزمان مجھے قتل کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی، موٹر سائیکل سوار3  ملزمان نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم کار سوار نے گاڑی چلا دی جس کے باعث ملزمان کامیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چھینا چھپٹی کا ہے یا منظم حملہ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔