حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو
حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو

شائستہ پرویز ملک نے پریذائیڈنگ افسران پرالزام لگا دیا

لاہور:حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے پریذائیڈنگ افسران پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوارکی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ اسران پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایات دے رہے ہیں ، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی شکایت کی گئی ہے .

شائستہ پرویز ملک نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔