فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت لاہور سے کولمبو روانہ

سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت لاہور سے کولمبو روانہ کردی گئی، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔

ذرائع نے  بتایا کہ  وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی کوسری لنکا روانہ کرنا تھا تاہم اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وہ ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔