اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا، کلثوم نواز اور شہبازشریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز اور شہبازشریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کروایا ، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلیے نوٹس کیے تھے ، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلیے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے ۔

ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھیجوانا ثابت نہیں کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعد بھیجے گئے ۔