وزیراعلیٰ پنجاب نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کیے جانے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔فائل فوٹو
 وزیراعلیٰ پنجاب نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کیے جانے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔فائل فوٹو

قائداعظم کو مجسمے میں دوبارہ عینک لگا دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وہاڑی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کیے جانے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال چوہدری نے اپنی نگرانی میں قائداعظم کے مجسمے پر عینک لگوائی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے واقعہ پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔