رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے 3 بہنوں اور والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس حوالے سے رحیم یار خان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کوٹ سمابہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو چچا زاد بھائیوں نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر والد اور ایک کزن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ رحیم یار خان پولیس نے 2 ملزمان ساجد اور سیلمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔