لاہور میں روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ
روٹی 10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ترجمان نان بائی ایسوسی ایشن
December 7, 2021 · قومی
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق کل لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوگا۔فائل فوٹو
لاہور:نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق کل لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں روٹی 10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آٹے کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800 سے 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔ موجودہ قیمت پرنان روٹی نہیں بیچ سکتے۔