مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو افسوسناک قرار دیدیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے نواز شریف سے متعلق بیان پررد عمل دیتے ہوئے بیان کو افسوسناک قرار دےد یا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آصف علی زردری کا بیان افسوسناک ہے، نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ وابستی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے،آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا ، ہمیں ایسے بیانات سے گریزکرنا چاہیے اور مل کر ملک کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آصف علی زرداری نے لاہور میں تقریب کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ اپنے ملک میں مرنا بھی نہیں چاہتے وہ عوام سے کیا وفاداری کریں گے ، ہم بھاگنے والے نہیں ، اپنی دھرتی پر جان قربان کریں گے ، ہم یہیں رہیں گے اور لڑیں گے ۔