میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔فائل فوٹو
میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔فائل فوٹو

علی زیدی کوبرطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

لندن:برطانیہ کے دورے پرآئے وفاقی وزیرعلی زیدی کوتلاشی نہ دینے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔

اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیرعلی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔