لاہور:خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر 4 کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار پولیس نے کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اورخاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اوراس سے پیسے بٹورتا رہا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور50 تولے زیور ہتھیائے، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کیلیے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور وہ خاتون سے فون پر مشکل سن کر بھی اس سے پیسے منگواتا رہا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔