اسلام آباد:صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے جانے والا قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
میڈیا رہورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، مشیر پارلیمانی اموراور حکومتی چیف وہپ دونوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت منی بجٹ پیش کیا جانا ہے، تاہم گزشتہ رات گئے حکومتی بڑوں کی مشاورت کے بعد اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا تھا، ایوان صدر نے کل شام 4 بجے اجلاس طلب کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔