فیصل آباد:منصورآباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں خواتین پرنوٹ نچھاورکرنے سے منع کرنے پر مخالفین نے شادی والے گھرکوآگ لگادی۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاورکرنے سے منع کرنے پر دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس جھگڑے کے بعد مخالفین نے شادی والے گھرکوآگ لگادی۔ پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتارکرلیا ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔